واسطے  حضرت  مرادِ  نیک  نام      عشق  اپنا  دے  مجھے  رب  الانعام        اپنی  الفت  سے  عطا  کر  سوز  و  ساز       اپنے  عرفاں  کے  سکھا  راز  و  نیاز      فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہر  گھڑی  درکار  ہے         فضلِ  رحمن  فضل  تیرا  ہو  تو    بیڑا  پار  ہے    

    

حضرت  محمد مراد علی خاں رحمتہ  اللہ  علیہ 

حضرت شیخ محمد یوسف ابوالفرح طرطوسی

رحمتہ اللہ علیہ

 

آپ  رحمتہ اللہ علیہ  کی ولادت باسعادت طرطوس میں ہوئی۔ آپ  رحمتہ اللہ علیہ    کا اسم گرامی محمد یوسف  رحمتہ اللہ علیہ    اور کنیت ابوالفرح ہے۔ آپ  رحمتہ اللہ علیہ    کے والد ماجد کا نام شیخ عبداللہ طرطوسی ہے۔ آپ  رحمتہ اللہ علیہ  اپنے عہد کے قطب وقت اور جامع الکمالات شیخ گزرے ہیں۔

آپ  رحمتہ اللہ علیہ  سلسلہ قادریہ کے چودھویں امام طریقت ہیں۔ آپ  رحمتہ اللہ علیہ    ولی کامل، عالم فاضل، جمیع العلوم ظاہری و باطنی تھے۔ بہت بڑے صاحب کرامت بزرگ تھے۔ صبرو توکل میں آپ  رحمتہ اللہ علیہ    کا مقام بہت بلند تھا، عظیم خوبیوں کے مالک تھے۔ آپ  رحمتہ اللہ علیہ    نے پیرومرشد کے نقش  قدم پر چل کر خلق خدا کی رہنمائی کا فریضہ انجام دیا اور دین متین کی وہ خدمات انجام دیں کہ آج بھی آپ  رحمتہ اللہ علیہ   کا نقش قدم فیض روحانی کا سرچشمہ ہے۔

آپ  رحمتہ اللہ علیہ    ۳شعبان المعظم ۴۴۷ہجری کو اس دارفانی سے رخصت ہوئے۔آپ  رحمتہ اللہ علیہ    کی آخری آرام گاہ طرطوس نزد بغداد میں ہے۔